Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران کے 13 ویں صدر کی توثیق کی تقریب شروع

ایران کے 13 ویں صدر کی توثیق کی تقریب رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں اس وقت جاری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور کچھ اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں ایران کے نئے صدر کی تقرری کی  توثیق کی تقریب اس وقت حسینیہ امام خمینی (رہ) میں طبی پروٹوکول کے دائرے میں جاری ہے۔

اس تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قانون کے مطابق ایران کے نئے صدر کو صدارت کے عہدے پر منصوب کرنے کی سند پیش کی۔

اس تقریب میں وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے انتخابات کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کی اور نو منتخب صدر نے رہبر معظم انقلاب اسلامی  سےحکم  توثیق حاصل کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب کا تقاضا تو یہ تھا کہ میں رہبر انقلاب اسلامی  کے ہاتھ کو بوسہ دیتا لیکن کورونا کی وجہ سے میں ایسا نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور حکومت عوام کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی اور عوام سے میری درخواست ہے کہ وہ نئی حکومت کے ساتھ تعاون کریں ۔

یاد رہے کہ تیرہویں صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام کی ٹرن آوٹ 8۔48 فیصد رہی۔

سید ابراہیم رئیسی، 18 ملین  سے زائد ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر بن گئے۔

قابل ذکر ہے کہ حلف برداری کی تقریب 5 اگست جمعرات کو منعقد ہوگی۔

ٹیگس