خلیج فارس میں کشتیوں کو پیش آنے والے واقعات مشکوک ہیں : ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i390780-خلیج_فارس_میں_کشتیوں_کو_پیش_آنے_والے_واقعات_مشکوک_ہیں_ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس میں مختلف کشتیوں کو پیش آںے والے حالیہ حادثات کو مشکوک قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۴:۴۹ Asia/Tehran
  • خلیج فارس میں کشتیوں کو پیش آنے والے واقعات مشکوک ہیں : ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس میں مختلف کشتیوں کو پیش آںے والے حالیہ حادثات کو مشکوک قرار دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے تسنیم نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے  خلیج فارس  اور بحیرہ عمان میں امن و سلامتی کی برقراری سے متعلق پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس علاقے سے عبور کرنے والی کشتیوں اور بحری جہازوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد دینے کیلئے آمادہ و تیارہے۔

یاد رہے کہ ایسوسی ایٹیڈ پریس نے دعوی کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب 4 کشتی حادثے کا شکار ہوئے اور وہ آوٹ آف کنٹرول ہو گئیں۔ اسی طرح فجیرہ بندرگاہ کے قریب بھی ایک کشتی کو حادثہ پیش آنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔