Aug ۰۴, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۸ Asia/Tehran
  • صہیونی حکام نے کیا جنرل حاجی زادہ کی صلاحیتوں کا اعتراف

صہیونی حکام بھی جنرل حاجی زادہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے پرمجبور ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس ادارے کے سربراہ جنرل امیرعلی حاجی زادہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔

میڈل ایسٹ آئی کے مطابق" اسرائیل کے سیکورٹی ذرائع" نے بتایا ہے کہ جنرل حاجی زادہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگيڈ کے سربراہ کی کمی کو بہت اچھے انداز ميں پر کردیا ہے۔

میڈل ایسٹ آئی کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کو جنوری 2020 میں امریکی  فوج اور صیہونی حکومت کی بدنام زمانہ جاسوس تنظیم موساد نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران بغداد ائرپورٹ پر شہید کردیا تھا۔

میڈل ایسٹ آئی کے مطابق جنرل امیرعلی حاجی زادہ ایران کے فوجی ضوابط کے تحت ایک بنیادی ستون کے طور پر ظاہر ہوئے ہیں۔

میڈل ایسٹ کے مطابق جنرل حاجی زادہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت ایرانی فضائيہ کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے ہوم میڈ ڈرون ٹیکنالوجی سے مکمل طورپر لیس کردیا ہے۔

 

ٹیگس