ایران ہمیشہ عراق کی ارضی سالمیت کا احترام کرتا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i390971-ایران_ہمیشہ_عراق_کی_ارضی_سالمیت_کا_احترام_کرتا_ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ عراق کی ارضی سالمیت کا احترام کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران ہمیشہ عراق کی ارضی سالمیت کا احترام کرتا ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ عراق کی ارضی سالمیت کا احترام کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے آج بروز ہفتہ کہا کہ ایران نے ہمیشہ عراق کی ارضی سالمیت کا احترام کیا ہے اور ایران کی یہ پالیسی تبدیل ہونے والی نہیں ہے۔

سعید خطیب زادہ نے عراقی خطے کردستان کے سربراہ نیچروان بارزانی کی تہران میں استقبالیہ تقریب کے دوران کردستان کا پرچم لہرائے جانے پر کہا کہ ایر پورٹ میں استقبالی کمیٹی نے یہ کام غلطی سے کیا ۔