Aug ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
  • ہیروشیما، انسانیت کے خلاف امریکی جرائم کی علامت ہے ؛ ایران

ہیروشیما پربمباری انسانیت کے خلاف امریکہ کے عظیم جرم کی یاد دلاتی ہے: خطیب زادہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو عالم انسانیت کے خلاف امریکہ کے عظیم ترین جرم سے تعبیر کیا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہیروشیما ایٹمی حملے کی 76 ویں برسی کے موقع پر ہفتے کی رات اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہیروشیما کا المیہ اس حقیقت کا غماز ہے کہ امریکہ اپنے ناجائز مفادات کے حصول کے لئے ہرطرح کا غیر معقول اقدام کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے 76 برس قبل انسانی تاریخ میں پہلی بار ایٹم بم کا استعمال کیا اور یکے بعد دیگرے جاپان کے دوشہروں ہیروشیما اور ناگاساکی کو خاک میں ملادیا۔

امریکہ کے اس غیرانسانی اور شرمناک اقدام کے نتیجے میں ان دونوں شہروں کے دو لاکھ دس ہزار افراد خاک و خوں میں غلطاں ہوگئے اور ان دونوں شہروں کے لوگ آج بھی تابکاری اثرات سے متاثر ہورہے ہيں۔

 

ٹیگس