Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • ریاضی کے عالمی اولمپیاڈ میں ایرانی اسکول طالب علم کا چاندی کا تمغہ

ایران کے صوبے کرمان کے ادارہ تعلیم و تربیت کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ ریاضی کے عالمی اولمپیاڈ میں ایران کی اسکول طالب علم حیدر زادہ آرانی نے چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا۔

ایران کے صوبے کرمان کے ادارہ تعلیم و تربیت کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسکندری نسب نے کہا ہے کہ کرمان کی تیسری کلاس کی طالب علم آرتمیس حیدر زادہ آرانی نے ریاضی کے عالمی اولمپیاڈ سیموک دو ہزار اکیس میں چاندی کا تمغہ حاصل کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ساسمو کے مقابلوں میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتنے والوں کو سیموک کے بین الاقوامی اولمپیاڈ میں شرکت کرنے کا جواز حاصل تھا۔ انھوں نے کہا کہ ان مقابلوں کے تین مرحلے ہوتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی اسکولی طالب علم آرتمیس حیدر زادہ آرانی نے ساسمو اولمپیاڈ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

ٹیگس