قوت سماعت سے بے بہرہ ایران کی ساحلی والیبال ٹیم کی کامیابی
Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
قوت سماعت سے محروم ایران کی ساحلی والیبال ٹیم نے پولینڈ میں جاری عالمی مقابلوں میں اپنے پہلے میچوں میں جاپان اور اسٹونیہ کو شکست دے دی۔
پولینڈ میں قوت سماعت سے محروم ساحلی والیبال کے جاری عالمی مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے جاپان اور اسٹونیہ کی ٹیم کو ہرا دیا اور کامیابی اپنے نام کرلی۔
جاپان کی ٹیم کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں مہرداد کشاورز اور حسام الدین خیراندیش پر مشتمل ایرانی ٹیم نے دو صفر سے برتری حاصل کی جبکہ اسٹونیہ کے ساتھ ہونے والے میچ میں وحید طالبی اور حامد کرکانی پر مشتمل ٹیم نے بھی دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔
ایرانی ٹیم کا اگلا مقابلہ چیک ریپبلک اور روس کی ٹیم سے ہونے والا ہے۔
واضح رہے کہ پولینڈ میں قوت سماعت سے بے بہرہ ساحلی والیبال کے یہ عالمی مقابلے چودہ اگست تک جاری رہیں گے۔