Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کی جانب سے دفاع کے لئے پوری طرح تیار رہنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر نے زور دے کر کہا ہے کہ فضائیہ ،ملک کے ہمہ جانبہ دفاع کی مکمل آمادگی رکھتی ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادے نے منگل کو بندرعباس کے شہید عبدالکریمی ایئربیس کا دورہ کیا اور اس ایئربیس میں تعینات فوجیوں اور فوجی سازوسامان کا معائنہ کرنے کے ساتھ ہی اس ایئربیس کی آمادگی اور آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ 

اس دورے کے موقع پر بریگیڈیئر جنرل نصیر زادے نے کہا کہ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری بہترین پائلٹوں اور تجربہ کار کمانڈروں کے ہاتھوں میں ہے۔ فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ دن رات فضائی حدود کی نگرانی کی جارہی ہے اور فضائیہ ضرورت پڑنے پرہمہ جانبہ اور بھرپور دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ اس موقع پر بندرعباس کے شہید عبدالکریمی ایئربیس کے کمانڈر سیکنڈ بریگیڈیئر جنرل محسن حیدریان نے کہا کہ اس ایئربیس کے پائلٹ، افسران اور ماہرین، ٹیکنالوجی اور پرواز کے درخشاں تجربے کے حامل اور ہر لمحے پوری طرح الرٹ ہیں۔

ٹیگس