Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں تشدد اور جھڑپوں پر ایران کو گہری تشویش

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کی ضرورت پر وزر دیا ہے۔

جمعے کے روز افغانستان کی صورتحال کے بارے میں بیان دیتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پڑوسی ملک کے حالات پر گہری تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے ہرات پر طالبان کے قبضے کے پیش نظر کہا کہ سفارت کاروں کی سلامتی اور سفارت خانوں اور غیر ملکی نمائندہ دفاتر کے تحفظ پر توجہ دی جانا چاہیے۔

سعید خطیب زادے نے کہا کہ ہم ہرات میں ایرانی قونصل خانے سے مکمل رابطے میں ہیں اور سفارتی عملے کی سلامتی کے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس