Aug ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران افغانستان میں مصالحت کی کوشش جاری رکھے گا، وزیر خارجہ جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان ملک افغانستان میں مصالحت کی کوشش جاری رکھے گا۔

 افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کے نام اپنے جوابی ٹوئٹ میں ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ،جنگ اور تشدد افغانستان کے مسئلہ کا حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی کوآرڈی نیشن کونسل اور دیگر افغان رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہی اس ملک میں پائیدار امن کا راستہ ہموار کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے اور صدر اشرف غنی کے افغانستان سے چلے جانے کے بعد سابق صدر حامد کرزئی، اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور حزب اسلامی افغانستان کے رہنما گلبدین حکمت یار پر مشتمل تین رکنی کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اقتدار کی منتقلی کے لیے طالبان سے مذاکرات کرے گی۔

ٹیگس