Aug ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • صدر رئیسی اور صدر شی کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

ایران چین سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر دونو ملکوں کے صدور نے ایک دوسرے کو تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

چین کے صدر شی جن  پھنگ نے صدر ایران سیدابراہیم رئیسی کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سن دوہزار سولہ میں طے پانے والے اسٹریٹیجک تعلقات کے سمجھوتے کے بعد سے دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات میں پایا جانے والا اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔ صدر شی جن پھنگ چین ایران تعلقات کو سود مند اور پائیدار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے آغاز سے  ہی دونوں ممالک ایک دوسرے کی مدد کرتے آئے ہیں۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے بھی تہران بیجنگ سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی جن پھنگ کے نام تہنیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ایران اور چین قدیم تہذیب و تمدن کے مالک ہیں اور ان کی دوستی کسی کہن سال درخت کی مانند ہزاروں سال پر محیط دوستانہ لین کے لیے ضروری غذائی مواد فراہم کر رہی ہے۔ 

صدر ایران نے امید ظاہر کی ہے کہ تہران اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون تیزی کے ساتھ فروغ پائے گا۔

 

ٹیگس