Aug ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کی سرحدیں محفوظ ہیں: ایران

ایرانی فوج کے ایئر ڈیفس سسٹم کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کی مشرقی سرحدوں میں بدامنی کے تعلق سے پائی جانے والی عوامی تشویش کا مسئلہ فوج کی مکمل آمادگی سے حل ہو گیا ہے۔

بریگیڈیئر حمید رضا الہامی نے کہا ہے کہ ایرانی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ کی جانب سے ملکی فضائی حدود پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور وہ ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل چوکس ہے۔

انھوں نے اسی طرح پڑوسی ملک افغانستان میں پائی جانے والی حالیہ کشیدگی و بدامنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فضائی سرحدوں میں اجازت کے بغیر کوئی پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا اور سرحدوں پر مکمل امن اور سیکورٹی نیز فضائی حدود کا مکمل طور پر تحفظ کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس