Aug ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے لئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے: صدر ایران

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران اپنے ہمسایہ ملک افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

صدر مملکت ابراہیم رئیسی نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے گفتگو کرتے ہوئے امن و استحکام اور رفاہ و آسائش کو افغان عوام کا حق قرار دیا اور کہا کہ اس وقت قیام امن افغانستان کی پہلی ضرورت ہے اور  ایران پڑوسی، برادر اور اسلامی ملک افغانستان  میں امن و استحکام قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران نے تمام افغان گروہوں کو قومی مفاہمت پیدا کرنے کی دعوت دی ہے۔ صدر ایران نے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ تہران کا خیال ہے کہ مظلوم افغان عوام کے عزم و ارادے سے تشکیل پانے والی حکومت ہمیشہ امن و استحکام کی حامل رہی ہے، ایران نے اس ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان کے ساتھ ہمیشہ تعلقات کو برقرار رکھا ہے۔

سید ابراہیم رئیسی‎ نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجی مہم کی ناکامی اور افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا افغان عوام کی زندگی کے دوبارہ بحال ہونے اور افغانستان میں پائدار امن کے قیام کا باعث بننا چاہئے۔

ٹیگس