کورونا دور کی آئڈیئل عزاداری (٤)
ہر سال کی طرح اس سال بھی ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع حسینیۂ امام خمینی (رہ) میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے مجالس عزا کا سلسلہ اتوار کو محرم الحرام ۱۴۴۳ کی ساتویں شب سے شروع ہو گیا جو آئندہ چھے روز تک جاری رہے گا۔
اس موقع پر گزشتہ برس کی مانند کورونا پروٹوکول کا مکمل طور پر خیال رکھا گیا اور فرش عزا پر مومنین کرام اور عزاداران سید الشہدا کو دعوت دینے کے بجائے مجلسِ عزا کو براہ راست ٹی وی کے ذریعے نشر کیا گیا۔ مجلس عزا کی یہ تصویر شب نو محرم کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ خود قائد انقلاب اسلامی کورونا سے متعلق طبی اصولوں کا خاص خیال رکھتے ہیں اور انہوں نے مومنین اور عزاداران حسینی کو خاص ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مجالسِ عزا کے دوران کورونا سے متعلق ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں اور ہر اُس اقدام سے پرہیز کریں جو کورونا پروٹوکول کا خیال نہ رکھنے کے بہانے مجالس عزا پر سوال اٹھانے کے لئے دشمنان اسلام کے لئے موقع فراہم کرے۔