رہبرانقلاب اسلامی کے حکم سے
کرد اہلسنت کمانڈر ایرانی بحریہ کے سربراہ مقرر
Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
رہبرانقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کموڈور شہرام ایرانی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
کموڈور شہرام ایرانی کا تعلق ملک کی جری اور بہادر کرد اہلسنت برادری سے ہے۔
چھپن سالہ کموڈور شہرام ایرانی انیس سو چھیاسی سے ایرانی بحریہ کے ساتھ وابستہ ہیں اور اب تک کئی اہم مشنوں میں حصہ لے چکے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سترہ اگست کو اپنے ایک حکم کے ذریعے کموڈور شہرام ایرانی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔