وار گیم میں حصہ لینے کے لیے
روسی بحری بیڑہ ایران پہنچ گیا
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
روس کا ایک بحری بیڑہ وار گیم میں حصہ لینے کے لیے ایران کے ساحلوں پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق، وار گیم میں حصہ لینے کے لیے روسی بحریہ کے تین جہازوں پر مشتمل ایک بیڑہ بحیرہ خزر کے راستے ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوا ہے جس کا ایرانی بحریہ کے جہازوں نے خیرمقدم کیا۔
وار گیم میں حصہ لینے کے لیے قزاقستان اور آذربائيجان کے بحری بیڑے پہلے ہی ایران کی بندرگاہ انزلی پہنچ چکے ہیں۔
دریا کپ کے نام سے ہونے والے وار گیم ایران کی میزبانی میں چوبیس اگست سے شروع ہوں گے اور پچیس روز تک جاری رہیں گے۔