Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • نامزد وزرا کی صلاحیتوں کا جائزہ، پارلیمنٹ کا اجلاس شروع

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے آج سے صدر ابراہیم رئيسی کی کابینہ کے ارکان کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی بھی اپنے کابینہ کے دفاع کے لیے پارلیمنٹ میں موجود ہیں جبکہ اسپیکر محمد باقر قالیباب اس اہم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی نے گزشتہ ہفتے اپنی کابینہ کے ارکان کی فہرست باضابطہ طور پر پارلیمنٹ کے حواسے کی تھی۔ بعدازاں نامزد وزرا نے پارلیمنٹ کےمختلف کمشنوں کے سامنے اپنے اپنے پروگراموں کی وضاحت اور ارکان کے سوالوں کے جوابات دیئے تھے۔

آئين کے مطابق ایرانی صدر کو اپنی کابینہ کی منظوری پارلیمنٹ سے حاصل کرنا ہوتی ہے۔

 

ٹیگس