پاکستانی بحریہ کے سربراہ کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ایرانی بحریہ کے دستے نے پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔
بعد ازاں ایڈمرل شہرام ایرانی اور امجد خان نیازی نے ایک دوسرے سے بالمشافہہ ملاقات کی جس ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون نیز باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گيا۔