Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران اور جاپان نے تعلقات میں توسیع پر تاکید کی

ایران کا کہنا ہے کہ وہ اس مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے جو سبھی ذمہ داریوں پر عمل سے وابستہ ہوئی ہو۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے  خصوصی مشیر نے جاپان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ تہران، ساری ذمہ داریوں سے متعلق مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

حسین امیر عبد اللہیان نے پیر کو تہران میں جاپان کے وزیر خارجہ موتے گی توشیمیتسو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عبد اللہیان نے کہا کہ ایران اور جاپان کے درمیان تعاون اتنا بڑا سرمایہ ہے کہ جس سے دونوں فریق کے درمیان دوستانہ تعلقات کی توسیع میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کی نئی حکومت ایشیائی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی توسیع کے حق میں ہے۔ حسین عبد اللہیان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں ایران اور جاپان کے درمیان تعاون کی سطح خاص طور پر اقتصادی شعبے میں، دونوں ممالک کی توانائی کے مطابق ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی کوششوں سے ہم باہمی لین دین کی سطح کو بہت آگے لے جائیں۔

اس ملاقات میں جاپان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ایشیا کے ایک اہم ملک کے طور پر ایران کے ساتھ تعاون میں توسیع ، جاپانی حکام کے لئے خاص اہمیت کی حامل ہے۔

ٹیگس