Aug ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • یورپین چیمپین لیگ 2021-22 میں ایران کا حصہ سب سے زیادہ

یورپین چمپین لیگ میں شریک چار ایشیائی کھلاڑیوں سے دو کا تعلق ایران سے ہے۔

ایشین فٹبال نامی ویب سائٹ نے یورپین لیگ دوہزار اکیس بائیس میں شریک ایشیائی کھلاڑیوں کا تعارف شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یورپین لیگ میں شریک ایشیائی کھلاڑیوں کی تعداد دنیا کے دیگر براعظموں کے مقابلے میں سب سے زیاد ہے۔
یورپین لیگ دوہزار اکیس بائیس میں شریک ایشیا ئی کھلاڑیوں میں سے دو کا تعلق ایران سے ہے۔

ایران کے سردار آزمون زینت کے ساتھ جبکہ مہدی طارمی پورٹو کے ساتھ کھیل ر ہے ہیں۔
یورپین چیمپین لیگ کے دوران ایران کے سردار آزمون اپنی ٹیم زینت کے ساتھ ، یونتوس، چیلسی اور مالمو جیسی ٹیمیوں کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے جبکہ مہدی طارمی اپنی ٹیم پورٹو کے ہمراہ ایٹل ٹیکو میڈرڈ ، لیور پول اور میلان کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس