ایرانی نیزے باز کو ٹوکیو پیرالمپک میں چاندی کا تمغہ
Aug ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۸ Asia/Tehran
ایرانی قومی ٹیم نے ٹوکیو پیرالمپک گیمز میں نیزہ پھیکنے کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی ٹیم کے کھلاڑی امان اللہ پاپی ، ہفتے کے روز ٹوکیو پیرالمپک ٹریک اور فیلڈ مقابلوں کی کلاس ایف ستاون میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔
امان اللہ پاپی نے انچاس میٹر چھپن سینٹی میٹر کے تھرو کے ساتھ نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جمہوریہ آذربائیجان کے"حامد حیدری" چیمپئن بنے اور سونے کا تمغہ جیت لیا۔ کانسی کا تمغہ برازیل کے "والدیران" کے ہاتھ آیا۔