پیرالمپک میں ایران کو چوتھا طلائی تمغہ
Aug ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
ایرانی کھلاڑی امیر خسروانی نے پیرا لانگ جمپ کے مقابلوں میں ملک کے لیے چوتھا طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
ٹوکیو پیرالمپک میں شریک ایرانی کھلاڑی امیر خسروانی نے اپنے ایونٹ میں آذربائیجان، کیوبا، سوئیڈن، ازبکستان، جرمنی، اور بیلاروس جیسے ملکوں کے دس کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا۔
ایرانی کھلاڑی نے سات میٹر اور اکیس سینٹی میٹر کی لانگ جمپ ریکارڈ کی اور پہلے نمبر رہے اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
کیوبا اور جمہوریہ آذربائیجان کے کھلاڑی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب پیرا ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں کے آخری دن ایران کے سامان رضی نے دو سو اکتالیس کلو وزن اٹھا کر ملک کے لیے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔