ٹوکیو پیرالمپک میں ایرانی خاتون کھلاڑیوں کے سونے کے 2 تمغے
Aug ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
ٹوکیو پیرالمپک میں دو ایرانی خاتون کھلاڑیوں نے نیزہ پھینکنے اور پسٹل شوٹنگ میں سونے کے تمغے حاصل کئے ہیں۔
ایرانی خاتون کھلاڑی ہاشمیہ متقیان نے ٹوکیو پیرالمپک میں ایرانی خاتون کھلاڑیوں میں پہلا سونے کا تمغہ حاصل کیا جو ایرانی کھلاڑیوں کا سونے کا چھٹا تمغہ قرار پایا۔
ٹوکیو پیرالمپک میں دس میٹر سے پسٹل شوٹنگ میں بھی ایرانی خاتون کھلاڑی، سارا جوانمردی نے پہلی پوزیشن اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس طرح انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو ٹوکیو پیرا لمپک میں سونے کا ساتواں تمغہ دلوایا۔
قابل ذکر ہے کہ ٹوکیو پیرالمپک میں ایرانی ٹیموں کی کامیابیوں کا سفر مسلسل جاری ہے اور ایرانی کھلاڑی اب تک سونے کے سات تمغے حاصل کر چکے ہیں۔