ایران میں دہشتگردی کا نیٹ ورک تباہ، کئی دہشتگرد ہلاک
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کردستان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے نہ فقط دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا بلکہ کئی دہشتگردوں کو ہلاک بھی کردیا گیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ دہشتگردوں نے ایران کے صوبہ کردستان کے سرو آباد علاقے میں امن و امان میں خلل ڈالنے، عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور مسلح کارروائیاں کرنے والے دہشتگردوں اور انقلاب مخالف عناصر کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اس کے اہم عناصر کو ہلاک، زخمی اور اس نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق دہشتگردوں سے بڑے پیمانے پر ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی بر آمد ہوئے۔
دہشتگرد عراق کے کردستان علاقے سے ایران میں داخل ہوئے تھے۔