Sep ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کا فروغ اولین ترجیح ہے: صدر ایران

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات اور اقتصادی لین دین کی سطح میں اضافے پر زور دیا ہے۔

بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعاون اور اقتصادی و تجارتی لین دین کا فروغ ان کی حکومت کی اولیں ترجیح ہے۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے افغانستان کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ پچھلے دوعشروں کے دوران اس ملک میں جو کچھ ہوا وہ کھلی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کی واضح مثال ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ اگر ہم اس عرصے کے دوران افغانستان میں مرنے والے بے گناہ بچوں اور عورتوں کی تعداد پر ایک نگاہ ڈالیں تو سمجھ سکتے ہیں کہ کیسا خاموش المیہ اس ملک میں جاری تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اتنے خراب ریکارڈ کے باوجود، افغانستان میں رونما ہونے والے سانحے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے دوسرے ملکوں پر الزام تراشی کر رہا ہے۔

صدر رئیسی کا کہنا تھا کہ امریکہ بعض مسائل کو بہانا بنا کر ایران کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے جس کا جواب متعلقہ اداروں اور قومی ریڈیو ٹیلی ویژن کو دینا ہوگا۔

ٹیگس