ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس
ویانا مذاکرات با مقصد جاری رہیں گے،فریق آئی اے ای اے کو سیاسی آلہ کار بنانے کی کوشش نہ کریں
اسلامی جمہوریہ ایران نے ویانا مذاکرات کے جاری رکھنے کے ساتھ ہی آئی اے ای اے کو سیاسی مقصد کے حصول کا آلہ کار بنانے کی طرف سے خبردار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آنلائن پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں، ویانا مذاکرات کے پھر سے آغاز ہونے کے بارے میں کہا: بات چیت ہوگی، ایران نے مختلف سطح پر یہ بات کہی ہے کہ جوہری معاہدہ جے سی پی او اے کے تئیں امریکہ کے پوری طرح پابند رہنے اور ایران-گروپ چار جمع ایک کے درمیان قرارداد 2231 کے لاگو ہونے کی طرف سے اطمینان حاصل کرنے کے لئے جو مذاکرات شروع ہوئے ہیں، وہ یقینا جاری رہیں گے، البتہ ان مذاکرات سے ایران کے مفاد پورے ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات جاری رہنے کے بارے میں صدر جمہوریہ اور وزیر خارجہ کے بیان پوری طرح واضح ہیں۔
وزرات خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اسی طرح جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کو سیاسی آلہ کار کے طور پر استعمال کئے جانے کی کوشش پر ایران کی طرف سے الگ طرح کا جواب ملنے کا انتباہ دیا ہے۔
انہوں نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کے آئندہ اجلاس کے بارے میں کہا کہ بورڈ آف ڈائرکٹرز کا آئندہ اجلاس معمول کے مطابق ہونے والا اجلاس ہوگا لیکن کوئی بھی ایسی غلطی نہ کرے جس سے ویانا مذاکرات پر آنچ آئے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر آئی اے ای اے کے تکنیکی پہلو کو سیاسی آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران کی طرف سے الگ طرح کا رد عمل سامنے آئے گا-
انہوں نے ایران اور آئی اے ای اے کے تعلقات کے تکنیکی پہلوؤں پر مبنی ہونے پر زور دیتے ہوئے، دونوں کے درمیان صحیح و گہری مفاہمت ہونے پر تاکید کی نیز اس آپسی مفاہمت میں کسی طرح کی مداخلت کے انجام کے بارے میں خبردار کیا۔