Sep ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • دنیا نے ایرانی پیرا والیبال ٹیم کی طاقت کو تسلیم کرلیا

ایران کی پیرا والیبال ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ ، ٹوکیو پیرا اولمپک میں ہماری فتح کے بعد دنیا نے ایرانی پیرا والیبال ٹیم کی طاقت کو تسلیم کرلیا ہے۔

تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراستقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی پیرا والیبال ٹیم کے کپتان داود علی پوریان نے کہا کہ ٹوکیو پیرا اولمپک والیبال میں شریک تمام ٹیمیں انتہائی طاقتور تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا اور خاص طور سے روس اور بوسینہ جیسی طاقتور ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔

اس تقریب میں ایرانی تاریخ کی قابل فخر پیرا اولمپین سارہ جوانمردی نے کہا کہ ٹوکیو پیرا اولمپک کی سطح پچھلے پیرا اولمپک کے مقابلے میں زیادہ بہتر تھی اور کوورنا کی وجہ سے انتہائی سخت شرائط کا سامنا کرنا پڑا۔تیراندازی کے مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی خاتون ایرانی کھلاڑی نے کہا کہ ہماری پیرا تیرانداز ٹیم نے پانچ سال کی سخت محنت کے بعد ٹوکیو پیرا اولمپک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹیگس