Sep ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • طالبان وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر توجہ دیں، ایرانی رکن پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر توجہ دیں۔

ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن فداحسین مالکی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ طالبان کو وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو معلوم اچھی طرح ہے کہ وہ افغانستان جیسے کثیر نسلی ملک کو اکیلے چلانے پر قادر نہیں ہیں۔ انہوں نے طالبان کی جانب سے ایران سے مدد کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ افغانستان کی ارضی سالمیت ایران کے لیے انتہائی اہم ہے دوسرے یہ کہ تہران افغانستان کے اندرونی معاملات میں ہرگز مداخلت نہیں کرے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال افغان عوام اور ہمسایہ ملکوں کے حق میں نہیں ہے، کیونکہ خانہ جنگی کے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فدا حسین مالکی نے کہا کہ عبداللہ عبداللہ جیسے پشتو اور فارسی بولنے والے ایران کے دوست تہران کی پالیسی کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے بغیر افغانستان میں استحکام ممکن نہیں۔

ٹیگس