Sep ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • عالمی فوٹسال کپ کے پہلے میچ میں ایرانی کی پہلی کامیابی

ایران کی قومی فوٹسال ٹیم نے لتھوانیا میں جاری عالمی کپ کے مقابلوں میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کی فوٹسال ٹیم اپنے پہلے گروپ میچ میں صربیہ کے مقابلے میں اتری اور پہلے ہی ہاف میں دو گول کرکے اپنی دھاک بٹھادی۔

ایران کی قومی فوٹسال ٹیم نے کھیل جاری رکھتے ہوئے، صربیہ کے کھلاڑیوں کی جانب سے کیے جانے والے متعدد حملوں کا ناکام بنادیا۔ صربیہ کی ٹیم اگرچہ دو گول کرنے میں کامیاب رہی تاہم ایران کی ٹیم نے تیسرا گول کرکے اپنی برتری قائم رکھی اور میچ تین دو سے جیت لیا۔

ایران کی فوٹسال ٹیم اپنے دوسرے میچ میں جمعے کے روز گروپ کی ایک اور طاقتور ٹیم یعنی امریکہ کے مقابلے میں میدان میں اترے گی۔

ٹیگس