Sep ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۴ Asia/Tehran
  • دفاعی طاقت میں اضافہ ترجیحات میں شامل ، وزیردفاع

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دفاعی طاقت اور دفاعی سفارت کاری میں اضافہ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی تقرری کی تقریب کے موقع پر ہمارے نمائندے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیردفاع جنرل آشتیانی کا کہنا تھا کہ دفاعی طاقت اور دفاعی سفارت کاری کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی پوری توانائی رکھتی ہیں اور ان کی آمادگی میں مزید اضافہ کرتے رہیں گے۔جنرل آشتیانی نے کہا کہ ایران کی وزارت دفاع اور مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ٹیگس