Sep ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۰:۳۹ Asia/Tehran
  • آج ہم ایک ہارے ہوئے بھگوڑے امریکہ کو دیکھ رہے ہيں ، بڑی طاقتوں کے سامنے ایران کی استقامت پر دنیا رشک کر رہی ہے ، جنرل سلامی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب فوج کے کمانڈر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ علاقے  اور دنیا میں امریکہ کا دبدبہ ختم ہو چکا ہے اور آج ہمیں خطرناک امریکہ کہیں نظر نہيں آ رہا ہے بلکہ اس کی جگہ پر ایک شکست خوردہ ، بھگوڑا اور افسردگی کا شکار امریکہ ہمیں دکھائي دے رہا ہے ۔

          جنرل سلامی نے تبریز میں اپنی ایک تقریر کے دوران، اسلام کی بقاء کو ان خواتین اور مردوں کی کاوشوں  کی مرہون منت بتایا جنہوں نے سخت اور خطرناک حالات میں اسلامی کے دفاع کے لئے میدان میں ڈٹنے  کا راستہ اختیار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی مدد سے آج اسلام و کفر کے درمیان جنگ میں عوام کی شرکت کی وجہ سے اسلام فتح سے ہمکنار ہو رہا ہے ۔

          جنرل حسین سلامی نے علاقے اور دنیا میں امریکہ کی پے در پے شکستوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پیچھے پيچھے چلنے والی حکومتیں بھی ناکام ہو چکی ہیں اور آج ہمیں ایسا سعودی عرب نظر آ رہا ہے جس میں اتنا بھی دم نہيں کہ وہ یمن جیسے ملک کے تہی دست عوام پر جیسے چاہے حملہ کر دے اور اس کی طاقت بھی زوال پزیر ہو گئي ہے ۔

          جنرل سلامی نے کہا کہ اسلام نے بڑی بڑی رکاوٹوں کو پار کیا ہے اور آج پوری دنیا کے نوجوانوں کے دلوں میں امید کی کونپلیں پھوٹ رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک نے اتنے دباؤ کے باوجود استقامت کی اور اب یہ رکاوٹیں اٹھ رہی ہيں ، سختیاں آسان ہو رہی ہیں اور راستہ صاف ہو رہا ہے ۔

          انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمان پھل پھول رہے ہيں اور ان سب فتوحات کی وجہ ، ایران کی عظیم قوم کی استقامت ہے ۔

          جنرل حسین سلامی نے کہا کہ آج پوری دنیا ایک ایسی قوم پو رشک کر رہی ہے جو چالیس برسوں سے  زائد عرصے سے بڑی بڑی طاقتوں کے سامنے ڈٹا ہے ۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس