Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • فوٹسال عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں ایران نے ازبکستان کو ہرایا

فوٹسال کے عالمی کپ میں ایران نے ازبکستان کو ایک گول سے ہرا دیا۔

اطلاعات کے مطابق ایران کی فوٹسال ٹیم نے کواٹرفائنل میں ازبکستان کے ساتھ ہونے والے ایک سنسنی خیز مقابلے میں اُسکے آٹھ گول کے مقابلے میں نو گول کئے اور یوں میچ کو اپنے نام کر لیا۔ ایران کی قومی فوٹسال ٹیم کا اگلا مقابلہ قازقستان کی ٹیم سے ہوگا۔

فٹسال ورلڈ کپ کے مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے اپنے اٹھارہ میچ جیتے، چھ میں ڈرا رہے جبکہ چودہ میں ایران کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح سے ایرانی کی نیشنل فٹسال ٹیم نے ورلڈ کپ کے مقابلوں میں ایک سو چھبیس گول داغے جبکہ ایک سو بائییس گول کھائے ہیں۔

ایران کی فٹسال ٹیم نے اپنے گروپ میں صربیا اور امریکا کو شکست دی جبکہ ارجینٹینا سے اسے شکست ہوئی اور وہ اپنے گروپ میں دوسری ٹیم قرار پائی تھی۔

ٹیگس