بوکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کا پہلا کانسی تمغہ
Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
ایران کی مسلح افواج کے نوجوان باکسر ایمان رمضان پور نے فوجی بوکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں کانسی کا گرانقدر تمغہ حاصل کر لیا۔
فوجی بوکسنگ کے اٹھاون ویں بین الاقوامی مقابلوں میں اکیانوے کلو گرام کے مقابلے میں ایران کی مسلح افواج کے نوجوان باکسر ایمان رمضان پور نے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔
اس سے قبل رمضانپور نے اپنے حریف کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کیا جہاں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
روس کی میزبانی میں دنیا کے چوالیس ملکوں میں چار سو بیس فوجی باکسروں کی شرکت سے اٹھاون ویں بین الاقوامی مقابلے دس روز تک جاری رہے جو ہفتے کے روز اپنے اختتام کو پہنچے۔
ایران کے ایمان رمضانپور نے کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ رینکنگ میں ساتواں مقام حاصل کیا۔