Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • اربعین ملین مارچ میں شریک نہ ہونے والے ایرانیوں کا مارچ

ایران میں اربعین واک شروع،زائرین 17 کیلم میٹر کا فاصلہ پیدل چل کر طے کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج اربعین حسینی کے موقع پر حضرت امام حسین (ع) اسکوائر پر حسینی عزاداروں کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس کے بعد اربعین مارچ کے شرکاء حرم مطهر حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی کی جانب رواں دواں ہیں ۔اربعین پیدل مارچ میں مرد و خواتین، بچے اور بوڑھے سبھی عمر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں اور وہ لبیک یا حسین کے فلک شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔

اربعین واک میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج بروز پیر جبکہ عراق، پاکستان اور ہندوستان میں کل بروز منگل اربعین حسینی ہے۔

ٹیگس