Sep ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • والیبال میں ایرانی ٹیم کی کامیابی

ایرانی نوجوانوں کی والیبال ٹیم نے عالمی مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ کے آغاز میں افریقی چیمپیئن مصر کی ٹیم کو ہرا دیا۔

ایران کی انڈر ٹوئنٹی ون والیبال ٹیم نے عالمی مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ کے آغاز میں مصر کی ٹیم کا مقابلہ کیا اور اسے تینوں سیٹ میں شکست دے دی۔

ایران کی ٹیم نے مصر کی ٹیم کو پچیس بائیس، پچیس تیئیس اور پچیس بیس سے ہرایا۔

دو ہزار اکیس کی افریقی چیمپئن مصر کی ٹیم، انڈر نائٹین والیبال میں اس بر اعظم کی سب سے اچھی اور مضبوط ٹیم ہے۔

واضح رہے کہ انڈر ٹوئنٹی ون والیبال کے اب تک بیس بین الاقوامی مقابلے ہو چکے ہیں جن میں ایران اب تک، ایک بار سونے اور ایک بار کانسی کا تمغہ حاصل کر چکا ہے۔

ٹیگس