آئی آر آئی بی عالمی وژن کا حامل ادارہ ہے: ڈاکٹر پیمان جبلی
ایران کے قومی نشریاتی ادارے کے نئے سربراہ ڈاکٹر پیمان جبلی نے آئی آر آئی بی کو عالمی وژن کا حامل ادارہ قرار دیا ہے۔
اپنی تقرری کے بعد نیوز ایجنسی ایران پریس کو دیئے گئے پہلے انٹرویو میں ڈاکٹر پیمان جبلی کا کہنا تھا کہ آئی آر آئی بی عالمی وژن کا حامل ادارہ ہے اور بین الاقوامی توانائیوں اور گنجائشوں کا مالک ہے۔
انہوں نے ایران کی عالمی سروس کے چینلوں کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی سروس کے چینلوں کی تقویت پر بھرپور توجہ دیں گے اور یہ بات قومی نشریاتی ادارے کی ترجیحات میں سرفہرست رہے گی۔
ڈاکٹر پیمان جبلی نے کہا کہ قومی نشریاتی ادارے کو حقیقی معنوں میں عوامی میڈیا ہونا اور بے زبانوں کی آواز بننا چاہیے۔
آئی آر آئی بی کے نئے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ قومی نشریاتی ادارے کو چاہیے کہ وہ کسی خاص اور عوام سے دور رہنے والے طبقے کے نظریات کو اجاگر کرنے کے بجائے عوامی مطالبات اور مسائل کو اجاگر کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی اسلامی تہذیب کے فروغ کی غرض سے ایرانی اور غیر ایرانی مخاطبین کو سامنے رکھتے ہوئے پروگرام تیار کرنا چاہیں۔