Oct ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • کشتی کے عالی مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی دھوم

ایک سو پچیس کلو گرام وزن کی فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کے پہلوان امیر حسین زارع، بیلا روس کے پہلوان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

اوسلو میں جاری عالمی کپ کے مقابلے میں ایرانی پہلوان امیر حسین زارع ہفتے کے روز دوسرے راؤنڈ میں بیلا روس کے اپنے حریف پہلوان کے مقابلے میں اترے اور اسے چھے صفر سے ہرا دیا، اس طرح وہ اب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

کوارٹر فائنل میں ایرانی پہلوان کا مقابلہ امریکی پہلوان نیکولس گویاز دوفیسکی سے ہو گا۔

چوہتر اور اکسٹھ کلو گرام کے مقابلوں میں بھی ایرانی پہلوانوں یونس امامی اور رحمان عموزاد نے اپنے اپنے حریف پہلوانوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی اور اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

اسلو میں گریکو رومن اور فری اسٹائل کشتی کے یہ عالمی مقابلے دس اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

ٹیگس