زاگرب فری اسٹائل ورلڈ ریسلنگ چمیپئن شپ، ایرانی پہلوان نے تاریخ رقم کر دی
زاگرب فری اسٹائل ورلڈ ریسلنگ چمیپئن شپ، ایران کے ہیوی ویٹ ریسلر امیر حسین زارع نے جیت لی۔
سحرنیوز/ایران: زاگرب فری اسٹائل ورلڈ ریسلنگ چمپئین شپ ایک سوپچیس کلووزن کے فائنل مقابلے کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔ورلڈ فری ریسلنگ ميں ایک سوپچیس کلو وزن کے فائنل میں ایران کے امیر حسین زارع اور جمہوریہ آذربائیجان کے پہلوان گیورگی مشویل دیشویلی کے درمیان مقابلہ ہوا اور امیر حسین زارع نے یہ مقابلہ جیت لیا۔
امیر حسین زارع نے فری اسٹائل ورلڈ ریسلنگ کے فائنل میں لگاتار تیسری بار سونے کا تمغہ جیت کر ہیٹرک بنالی۔
اس سے پہلے، دوہزار اکیس اور دوہزار تیئیس کے عالمی کپ میں بھی امیر حسین زراع نے سونے کے تمغے کے کا حاصل کئے تھے ایران کے قابل فخر ہیوی ویٹ ریسلر امیر حسین زراع نے 125 کلووزن کے فائنل میں جمہوریہ آذربائیبجان کے گیورگی مشویل دیشویلی کو پانچ صفر سے شکست دے کر لگا تار تیسری بار عالمی چیپمئن شپ اپنے نام کرلی ۔