Jul ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران، کشتی کے ایشیائی مقابلوں کا چیمپیئن بن گیا

ایرانی پہلوانوں نے ایک بار پھر کُشتی کے میدان میں اپنا جھنڈا گاڑتے ہوئے ایشیائی مقابلوں کی چیمپیئن شپ کو اپنے نام کر لیا۔

سحر نیوز/ایران: فری اسٹائل کشتی کے ایشیائی مقابلے اردن میں ہو رہے تھے جہاں ایران کے پہلوانوں نے اوزان کی مختلف کیٹیگری میں رنگ برنگے آٹھ تمغے جیت کر سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کئے اور مقابلوں کے چیمپپیئن قرار پائے۔

علی رضایی نے 70، محمد مبین عظیمی نے 92 اور امیر علی پولادی نے 125 کلوگرام کی کیٹیگری میں سونے کے تمغوں پر قبضہ جمایا۔

اسکے علاوہ ایران کو پانچ چاندی کے تمغے بھی حاصل ہوئے جنہیں ابراہیم خواری، ابراہیم الٰہی، حسین محمد آقایی، فرزاد صفی جہان شاہی اور امیر حسین علی زادہ نے بالترتیب 57، 65، 74، 79 اور 86 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے نام کیا۔

ایران نے مجموعی طور پر 191 پوائنٹس حاصل کئے اور پہلے نمبر پر رہی جبکہ ہندوستان اور قازقستان بالترتیب 180 اور 160 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

ٹیگس