Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • صدر رئیسی نے ایٹمی بجلی گھر کا دورہ کیا

صدر جمہوریہ سید ابراہیم رئیسی کا صوبائی دورے کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلہ میں انہوں نے جمعہ کو بوشہر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ملک کے جوہری بجلی گھر کا معائنہ اور اسکے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے مختلف شعبوں اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ پرامن جوہری توانائی سے استفادہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قطعی پالیسی ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹینگے۔

سید ابراہیم رئیسی نے خطے میں اقتصاد، ٹکنالوجی اور سائنس کے میدان میں پہلے مقام کے حصول کے لئے بین الاقوامی اسٹینڈرڈ کے مطابق عالمانہ اور با مقصد منصوبہ بندی کو لازمی قرار دیا۔ انہوں نے تاکید کی: مستقبل میں ایٹمی سائنس، ملکوں کی پیشرفت میں حیرت انگیز رول نبھائے گی اسلئے ہمیں دنیا کے آگے بڑھ رہے سائنسی کارواں سے پیچھے نہیں رہنا چاہیئے۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بوشہر بجلی گھر اپنی توانائی بھر بجلی کی پیداوار میں مصروف ہے جو ہزار مگاواٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کی یہ سطح اسکے فیزوں میں وسعت آنے سے تین گنا بڑھ جائے گی۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے ملک کے جوہری توانائی کے ادارے کو 10 ہزار مگاواٹ بجلی کی پیداوار کا پابند بنایا۔

سید ابراہیم رئیسی نے اسی طرح ملک کے جوہری توانائی کے ادارےکے لئے بوشہر بجلی گھر کے لئے ریورس آسموسس کے ذریعہ پانی کی سپلائی کی بھی ذمہ داری طے کی۔

ٹیگس