شہید سید ابراہیم رئیسی کی برسی, صدر ایران سمیت اہم شخصیات کی موجودگی
May ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
اتوار کے روز تہران میں شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شہید صدر کی اہلیہ نے بھی تقریر کی۔ اس پروگرام میں شہید رئیسی کے اہل خانہ، بھائی، شہید وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان کے بیٹے اور تبریز شہر کے شہید امام جمعہ کے بیٹے کی قدردانی بھی کی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔