Oct ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۲ Asia/Tehran

 ایران کی مسلح افواج نے منگل کے روز سے سالانہ مدافعان آسمان ولایت ایئر ڈیفنس فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے جس میں ایران کی بری فوج او سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئر ڈیفنس فورس کے مختلف یونٹ حصہ لے رہے ہیں۔

مدافعان آسمان ولایت کے نام سے سالانہ مشقوں میں، جو "یا رسول اللہ" کے نعرے سے شروع ہوئی ہیں، ایرانی ماہرین کے تیار کردہ میزائل ڈیفنس سسٹم، ریڈار، الیکٹرانک جنگی اور مواصلاتی آلات وسائل کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ایران ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل قادر رحیم زادے نے بتایا ہے کہ مرکزی ایران میں شروع ہونے والی ایئر ڈیفنس فوجی مشقوں کے پہلے مرحلے میں سول اہداف کے دفاع کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، فوجیوں کی تیز رفتار نقل و حرکت اور ریپڈ ایکشن کا تجربہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں مشقوں والے ریجن میں ہمارے طیاروں اور ڈرون طیاروں نے جاسوسی کی پروازیں انجام دیں اور فرضی دشمن کے اہداف کے بارے میں ٹھیک ٹھیک معلومات حاصل کرکے ہیڈکوارٹر کو ارسال کیں۔

ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور بری فوج کی مشترکہ فوجی مشقوں میں استعمال ہونے والی تکنیکیں دنیا میں موجود نئے خطرات کے مطابق ڈیزائن کی گئی ہیں۔

 

ٹیگس