Oct ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۰:۰۶ Asia/Tehran
  • پھر اسلام کے دشمنوں نے تکفیری دہشت گردوں سے مسلمانوں پر حملہ کیا ، افغان بھائي بہن ، تفرقہ انگیز سازش کی جانب سے ہوشیار ہیں ، وزارت خارجہ کا بیان

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے افغانستان کے قندھار میں  جمعے کے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

 

          وزارت خارجہ کا بیان اس طرح ہے : بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔

انا للہ و انا و الیہ راجعون ۔

          ایک بار پھر اسلام اور مسلمانوں نے دشمنوں نے تکفیری دہشت گردوں کو استعمال کیا اور افغانستان کے کچھ اور مظلوم عوام نماز جمعہ کے دوران خاک  و خون میں غلطاں کر دیا ۔

          اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ، قندھار کی فاطمہ مسجد میں سیاہ دل تکفیریوں کے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے جس میں نماز جمعہ میں مشغول بڑی تعداد میں نمازی شہید اور زخمی ہوئے ہيں ۔ ہم شہیدوں کے اہل خانہ اور افغانستان کے قابل احترام عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ، حملے کا شکار ہونے والوں کے ورثاء  کے لئے صبر و اجر  اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل کی دعا کرتے ہيں ۔ ہم ایک بار پھر اسلامی امت کے دشمنوں کی جانب سے تفرفہ پیدا کرنے والی سازشوں کی جانب سے خبردار کرتے  ہوئے اسلام کے نام پر تشدد اور شدت پسندی کی نفی اور شیعہ و سنی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہيں ۔

          اس درد ناک سانحے اور قندوز میں گزشتہ حملے سمیت اس طرح کے دیگر سانحے افغانستان میں شیعہ سنی مسلمانوں کے مذہبی مراکز اور دیگر مقامات کی حفاظت میں اضافے کی ضرورت کو واضح کرتے ہيں ۔

          اسلامی جمہوریہ ایران کو یقین ہے کہ افغانستان میں ہمارے مسلمان بھائي بہن، اتحاد و یکجہتی  کے ساتھ اور ایک دوسرے کے تعاون سے ، اپنے دشمنوں کی پھوٹ ڈالنے والی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

 

ٹیگس