پاکستان میں ایران پاکستان ثقافتی مشترکات کے زیرعنوان کانفرنس
Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران پاکستان ثقافتی مشترکات کے زیرعنوان ایک کانفرنس منعقد ہوئی
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں فارسی زبان اور علمی و یونیورسٹی روابط کے فروغ کے لئے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ایران کلچرہاؤس کے کلچرل کاؤنسلر احسان خزاعی نے پاکستان میں فارسی زبان کے فروغ کے لئے طریقہ کار اور تجاویز پیش کیں اس کانفرنس میں پاکستان اور ایران کی تعلیمی و ثقافتی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر احسان خزاعی نے کہا کہ اس وقت فارسی زبان کے چوّن اساتذہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں تدریس انجام دے رہے ہیں اس کانفرنس میں سعدی فاؤنڈیشن کے عالمی امور کے سربراہ شہروز فلاحت پیشہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں فارسی زبان کو خاص اہمیت حاصل ہے اور پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں اس کی تدریس ہو رہی ہے ۔