بجلی کی صنعت سے متعلق بین الاقوامی نمائش کا افتتاح
تہران میں بجلی کی صنعت سے متعلق اکیسویں خصوصی بین الاقوامی نمائش شروع ہو گئی۔
تہران میں بجلی کی صنعت کے بارے میں اکیسویں خصوصی بین الاقوامی نمائش کا چالیس ہزار مربع میٹر کے احاطے پر مشتمل دائمی نمائشگاہ میں اہتمام کیا گیا ہے۔ جمعہ انتیس اکتوبر کو شروع ہونے والی یہ نمائش، آئندہ پیر تک جاری رہے گی۔ اس نمائش کا افتتاح، ایران کے توانائی کے وزیر علی اکبر محرابیان، ان کے سیکریٹریوں، بجلی کی صنعت کے سینیئر افسران اور غیر ملکی مہمانوں کی شرکت سے ہوا۔
نمائش کے اہتمام میں کورونا وائرس کے پروٹوکول پر مکمل طور پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس نمائش میں عام لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور صرف بجلی کی صنعت میں دلچسپی رکھنے والی ماہر شخصیات اور اس شعبے میں سرگرم عمل اقتصادی ماہرین ہی شرکت کر رہے ہیں۔ اس نمائش میں مختلف قسم کے خصوصی تار اور روشنی پیدا کرنے والے وسائل اور بلب اور اسی طرح بجلی کے بورڈ نیز مختلف طرح کے بجلی کے دیگر صنعتی وسائل پیش کئے گئے ہیں۔