Oct ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • سامراج کا مقصد صرف بدامنی پھیلانا ہے: خطیب نماز جمعہ تہران

تہران کے خطیب نماز جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسین ابوترابی فرد نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آج سامراج کا مقصد صرف بدامنی پھیلانا ہے۔

آج تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسین ابوترابی فرد کی امامت میں ادا کی گئی۔ تہران کے خطیب نماز جمعہ نے نماز جمعہ  کے خطبوں میں  کہا کہ آج کے سامراج کا رویہ حضرت علی علیہ السلام کے دور میں معاویہ کے رویے جیسا ہے کہ جس کا مقصد بدامنی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں تھا۔

حجت الاسلام ابوترابی فرد نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دین میں نظام اور حکومت کی تشکیل کا اصول موجود ہے، کہا کہ قرآن کریم میں متعدد آیتیں ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ انبیاء الہی خاص طور سے پیغمبر ختمی مرتبت (ص) نے حکومت اور سیاسی نظام کی تشکیل کے لئے ایسے انسانوں کی تربیت کی جن سے عدل و انصاف کا قیام، انصاف پسند معاشرے کی تشکیل اور انصاف پسند انسانوں کی تربیت ہو سکے۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا کہ انبیاء اور ائمہ علیہم السلام نے انسان کو ابدی سعادت و کامیابی سے ہمکنار کرنے کی زمین ہموار کرنے کی غرض سے سیاسی نظام کی تشکیل کے لئے اقدام کئے اور اخلاقی و علمی اصولوں پر مبنی کارآمد نظام کے بغیر الہی اہداف کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکتا ۔   

ٹیگس