Oct ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق سے متعلق بیان پر ایران کا رد عمل

ایرانی کونسل برائے انسانی حقوق نے سوئڈن کی خاتون وزیر خارجہ کے بے بنیاد بیانات پر اپسخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور اور کونسل برائے انسانی حقوق کے سیکرٹری کاظم غریب آبادی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر سوئیڈن کی وزیر خارجہ " آن لیند " کے ٹوئٹر پیغام پر سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ سویڈن کی وزیر خارجہ کی توجہ 19 اکتوبر کو کئی آزاد ماہرین اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے کے بیان کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیوں پر سویڈن کی حد سے زیادہ عملدرآمد نے ایرانی عوام کے صحت کے حق کو متاثر کیا ہے۔

کاظم غریب آبادی نے اس بیان کے ایک حصے کو شائع کیا جس میں کہا گیا تھا کہ "سویڈش ڈریسنگ مینوفیکچرر کی طرف سے لائسنس یافتہ مریضوں کے استعمال کیلئے ایران کو ڈریسنگ  کے سامان بھیجنا بند کرنے کا فیصلہ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کیجانب سے امریکی پابندیوں کی حد سے زیادہ ’پابندی‘ نے ایرانی مریضوں کو ان کے انسانی حقوق بالخصوص ذہنی اور جسمانی درد و رنج اور غیر انسانی سلوک سے بچنے اور زندگی کے حق کے تحفظ کو کس طرح نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ سوئیڈن کی وزیر خارجہ نے اس ملک کے پارلیمانی اجلاس میں ایران میں انسانی حقوق سے متعلق یکطرفہ، بے بنیاد اور غیر حقیقت پسندانہ بیان دیا۔ 

ٹیگس