اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کی ڈرامائی خاموشی پر ایران کی کڑی نکتہ چینی
ایران نے امریکی پابندیوں کی حد سے زیادہ تعمیل اور ایرانی عوام کے حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے آزاد ماہرین کے گروپ کے بیان پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق خصوصی رپورٹر کی ڈرامائی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے امریکی پابندیوں اور بعض دیگر ممالک کی جانب سے اس کی پیروی کرنے سے ایرانی مریضوں کے بنیادی حقوق سلب ہونےاور ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جاوید رحمان کی جانبداری اور ڈرامائی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی۔
غریب آباد نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر ایران کے خلاف ہر قسم کے سیاسی بیان میں شامل ہوتا ہے اور دہشت گرد گروہوں کے اجتماعات میں شرکت کرتا ہے اور منحرف معلومات پر مبنی رپورٹوں تیار کرتا ہے۔ لیکن وہ ایرانیوں کے حقوق کی حقیقی خلاف ورزیوں کی جانب توجہ نہیں کرتا جس سے دکھائی دیتا ہے کہ ایران کے لیے خصوصی رپورٹنگ مشن کو سیاسی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس رویے کو اب بدلنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین اور رپورٹرز کے ایک گروپ نے حالیہ دنوں میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں بعض ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی حد سے زیادہ تعمیل پر انتباہ دیتے ہوئے اسے صحت اور دیگر ایرانی عوام کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔