ایرانی فلم "شنائے پروانہ" کو بہترین کہانی کا ایوارڈ
Nov ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
ایرانی فلم شنائے پروانہ یا بٹرفلائی اسٹروک کو بارسلونا میں جاری ایشیائی فلم فیسٹیول میں بہترین کہانی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ہدایت کار محمد کارت کی فلم بٹرفلائی اسٹروک عالمی فلمی میلوں میں کامیابی کا سفر طے کرتے ہوئے بارسلونا کے ایشیائی فلم فیسٹیول میں پہنچی اور اسے بہترین کہانی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ فلم اس سے پہلے تہران میں ہونے والے فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی منتخب فلموں میں شامل تھی اور اسے ، تماشائیوں نے بہترین فلم قرار دیا تھا۔ اس فلم کو فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی جانب سے تماشائیوں کی منتخب کردہ بہترین فلم کا سیمرغ ایوارڈ ملا تھا۔