Nov ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۴ Asia/Tehran
  • جیوجٹسو چیمپیئن شپ مقابلوں کے پہلے دن ایران نے تین میڈل جیتے

برازیلین جیوجٹسو چیمپیئن شپ مقابلوں کے پہلے دن ایرانی ٹیم نے سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔

ورلڈ برازیلین جیوجٹسو چیمپیئن شپ کے مقابلے پندرہ نومبر کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں شروع ہوئے۔ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان مقابلوں میں پہلے دن آٹھ ایرانی کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور ایک سونے کا ، ایک چاندی کا اور ایک کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

برازیل کی قومی جیوجٹسو ٹیم نے پہلی بار چیمپیئن شپ کے عالمی مقابلوں میں حصہ لیا۔ جیوجٹسو ایک جاپانی مارشل آرٹ ہے جس میں نزدیک سے کسی مسلح یا غیرمسلح حریف کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔ اس میں اور جوڈو میں فرق یہ ہے کہ جیوجٹسو میں اپنے حریف پر وار کرنے کی آزادی ہوتی ہے۔

ٹیگس